الثلاثاء، 14 جمادى الثانية 1448| 2026/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستان کے حکمرانوں نے امت کے دریاؤں کو ہندو دشمن کے حوالے کر دیا ہے، اور صرف خلافت کا نظام ہی انہیں واپس حاصل کرے گا!

(عربی سے ترجمہ)

الوعي میگزین – شمارہ نمبر،484

اکتالیسواں سال، جمادی الاول 1448ھ

بمطابق، اکتوبر 2026ء

تحریر : محمد عبد الله – مقبوضہ كشمير

سال‎1960ء میں ہونے والا سندھ طاس معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ ہے جس میں عالمی بینک نے ثالثی کی تھی۔ یہ معاہدہ زندگی عطا کر دینے والی آبی وسائل کی ایک استعماری تقسیم تھی، جس کا مقصد استعماریت کے نتیجے میں وجود میں آنے والی ان دونوں قومی ریاستوں کو مغربی استعماری نظام کے اندر ہی رکھنا اور استعمار کی سیاسی تابع داری کے تحت رکھنا تھا۔

‎چوری شدہ لائف لائن : آخر پاکستان کے لیڈران نے بھارت کے آگے اپنے دریا کیسے سرنڈر کر دئیے

مورخہ ‎19ستمبر، 1960ء کو کراچی میں ایوب خان کی حکومت نے واشنگٹن اور عالمی بینک کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے نے پاکستان کو مغربی دریاؤں: سندھ، جہلم اور چناب پر ’’کنٹرول‘‘ دیا، جبکہ بھارت کو مشرقی دریاؤں: راوی، بیاس اور ستلج کے غیر محدود استعمال کے حقوق دے دیئے۔ تاہم سب سے اہم بات یہ تھی کہ بھارت کو مغربی دریاؤں پر ’’دریا کے قدرتی بہاؤ‘‘ پر ڈیم بنانے کا حق بھی دے دیا گیا۔

‎دریاؤں کی یہ تقسیم اسی وقت سے ہی ایک تباہی تھی جبکہ ابھی معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی۔ بھارت نے جلد ہی مشرقی دریاؤں کو مکمل طور پر روک دیا۔ مشرقی دریاؤں پر بھارت کی جانب سے بنائے گئے ڈیموں، جو کہ ستلج دریا پر بھاکڑا، بیاس پر پونگ، اور راوی پر تھین یا رنجیت ساگر ڈیموں نے ان دریاؤں کے بہاؤ کو تقریباً ختم ہی کردیا۔ ان مشرقی دریاؤں کے روکے جانے سے پاکستان نے پانی کی ایک بہت بڑی مقدار کھو دی۔ یہ ایک غیر منصفانہ معاہدہ تھا اور امریکی امداد کی چمک دمک کے پردے میں سرنڈر کر دینے کے مترادف تھا۔ ایجنٹ حکمرانوں نے یہ سرنڈر اس لئے نہیں کیا کہ وہ کمزور تھیں بلکہ ان طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کیا جو اسلامی امت کو محض ایسے مہرے سمجھتی ہیں کہ جنہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق چلاتی ہیں۔

یقیناً سندھ طاس پاکستان کے لئے ایک دھڑکتا ہوا دل ہے، جو سندھ طاس معاہدے کے تحت تین مغربی دریاؤں پر منحصر ہے۔ یہ آبی علاقہ ملک کی 80 فیصد سے زیادہ زرعی زمین کو سیراب کرتا ہے، زراعت کو سہارا دیتا ہے اور ملک کی پن بجلی (ہائیڈرو الیکٹرک توانائی) کا ایک اہم و بیشتر حصہ پیدا کرتا ہے۔ پاکستان کی 240 ملین آبادی میں سے تقریباً دو تہائی براہ راست یا بالواسطہ طور پر اس آبی فراہمی پر انحصار کرتی ہے۔ بہرحال، معاہدہ کرنے کے بعد سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں تباہ کن کمی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے؛ یہ گنجائش پانی کے اوسط بہاؤ کا بمشکل تقریباً 30 دن کے لئے ہی گزارہ ہے، جبکہ عالمی سفارشات 120 دن سے زیادہ کی ہیں۔ نیز یہ کہ، تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ذخائر نے تہہ میں مٹی (گارا) جمع ہونے کی وجہ سے اپنی گنجائش کا 22 فیصد سے 37 فیصد تک کھو دیا ہے، اور مزید کمی متوقع ہے۔

‎فی کس پانی کا حصہ جو کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت 5,000 مکعب میٹر سے زیادہ تھا، اور تقسیم کے بعد سے آج تقریباً 1,000–1,200 مکعب میٹر رہ گیا ہے اور وہ بھی  مکمل قلت کی حد کے قریب پہنچ چکا ہے۔

‎دہائیوں کا فریب اور غفلت

‎کئی دہائیوں تک ایک سیاہ باب جاری رہا جس میں غدار لیڈران یہ دعویٰ کرکے جھوٹ بولتے رہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ نتیجتاً، دونوں ممالک کےبیچ بہت سے تنازعات کے بعد بھی یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل رہا، حالانکہ ان شدید تنازعات میں 1965ء سے 1971ء تک کی جنگیں بھی شامل تھیں۔ اور پھر کارگل سے لے کر سرجیکل اسٹرائیکس کے کشیدہ حالات بھی آئے، لیکن یہ دریا بہتے رہے۔ تاہم یہ بودا اور بناوٹی دکھاوے کا  پردہ اس وقت چاک ہو گیا جب 2019ء میں پلوامہ واقعہ ہوا، جس میں چالیس بھارتی فوجی مارے گئے اور ہندو قوم پرست حکومت نے ایک آبی جنگ کا اعلان کردیا۔ ڈیٹا کا تبادلہ بند ہوگیا اور معاہدے میں ترمیم کے مطالبات جاری کر دئیے گئے۔

گرچہ ‎پانی کی حتمی معطلی 2025ء میں ہوئی، لیکن غداری پہلے ہی 2019ء میں مہر بند ہوچکی تھی، جب پاکستان میں عمران خان اور باجوہ کی قیادت نے کچھ بھی اقدام نہ کرنے کا انتخاب کیا، جبکہ بھارت نے یکطرفہ طور پر آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا۔ بھارت ان تمام عالمی پابندیوں کو جن پر وہ عمل کرنا ہی نہیں چاہتا تھا، کوڑے دان میں پھینک رہا تھا، جبکہ پاکستان کی قیادت اقوام متحدہ، عالمی بینک اور مستقل ثالثی عدالت کے سامنے لاحاصل اور بے سود شکایات پیش کرنے میں ہی لگی رہی ۔ بھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ اور تسلط مکمل کر لیا اور ڈیموں پر اپنی سلطنت کی تعمیر تیز کردی؛ جبکہ پاکستان کے حکمران کھوکھلی شکایات ہی پیش کر رہے تھے،اور  بھارت کنکریٹ ڈال کر ٹھوس اقدامات کر رہا تھا۔

‎بالادستی کے ڈیم: بھارت کی خلاف ورزیاں اور پانی کو ایک مہلک ہتھیار بنا دینا

05 اگست، 2019ء کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارت نے کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کردی۔ پھر اپریل 2025ء میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو ’’معطلی‘‘ کی حالت میں ڈال دیا۔ بھارت نے طاقت کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے دریاؤں کے قدرتی بہاؤ منصوبوں کی پابندیوں سے آگے بڑھنا شروع کردیا۔ ہندوتوا کے نظریاتی جنون سے متاثر ہوکر نئی دہلی نے دریائے چناب پر بڑے پیمانے کے ذخیرۂ آب کے منصوبوں کا سیلاب برپا کردیا، جو مجموعی طور پر بڑے پیمانے کے ایک حقیقی ڈیم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سرکاری پروپیگنڈا ان منصوبوں کو ’’دریا کے قدرتی بہاؤ‘‘ پر بنائے پن بجلی گھر (ہائیڈرو پاور اسٹیشن) قرار دیتا ہے، لیکن انجینئرنگ کا ڈیٹا  ایک تباہ کن حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: یہ بجلی گھر بڑے پیمانے پر آپریشنل ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ ڈیزائن کئے گئے ہیں، جس سے بھارت کو دریائے چناب کے بہاؤ کے دورانیہ پر مکمل کنٹرول فراہم ہو جاتا ہے، خاص طور پر موسم بہار میں فصلوں کی بوائی کے اہم موسم کے دوران جب پاکستان کو پانی کی ایک ایک بُوند کی ضرورت ہوتی ہے۔

‎بھارت کا یہ اعلان کہ معاہدے کو مؤثر طور پر ’’معطلی‘‘ کی حالت میں رکھا گیا ہے، سرکاری بیانات میں اس وقت باضابطہ طور پر پیش کیا گیا جب ان بھارتی فوجی حلقوں میں اس کا اظہار کیا گیا جنہیں ’’آپریشن سندور‘‘ کہا جاتا ہے۔ نریندر مودی کا یہ بیان کہ ’’خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے‘‘ محض ایک نعرہ نہیں تھا؛ یہ ایک سیاسی ہدایت تھی۔ بھارتی وزیر برائے آبی وسائل نے عوامی طور پر پاکستان کے لئے بھارت کے حصے کے پانی کے بہاؤ کو روکنے اور ان مشرقی دریاؤں کے تمام پانی کو موڑنے کے ارادے کا بھی اعلان کیا جو اب بھی کچھ بقایا بہاؤ رکھتے ہیں۔ اسی دوران بھارت نے مغربی دریاؤں پر تمام بڑے ذخیرۂ آب کے منصوبوں کو تیز کردیا، مستقل سندھ کمیشن کے مذاکرات کو نظرانداز کیا اور دنیا بھر کی آنکھوں کے سامنے پاکستان کے خاموش ردعمل کو آزمایا۔

بھارت تیزی سے اپنی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور سندھ کے پانیوں پر اپنا کنٹرول بڑھا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حکومت اور بھارتی کمپنیوں کے زیر کنٹرول ہائیڈرو پاور بجلی کی صلاحیت 3,540 میگاواٹ سے بڑھ کر 2026ء کے اختتام تک 5,000 میگاواٹ سے زیادہ ہوجائے گی، جبکہ 12,000 میگاواٹ تک پہنچنے کے عزائم ہیں۔ دریائے چناب پر چار بڑے منصوبوں میں تیزی لائی جارہی ہے، جن میں 1,000 میگاواٹ پاکل دول، 624 میگاواٹ کیرو، 540 میگاواٹ کَوار اور 850 میگاواٹ راتلی شامل ہیں، جبکہ دیگر منصوبوں میں برسَر، اور کِرتھائی-I & II ، 1اور 2 شامل ہیں۔ بگلیہار اور سلال منصوبوں میں بھی بہتری لائی جارہی ہے، اور 1,856 میگاواٹ ساول کوٹ اور دولہستی اسٹیج II جیسے نئے منصوبے بھی نافذ کیے جارہے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ پانی کی تہہ میں سے مٹی (گارا) نکالنے کی کارروائیاں اور دیگر ڈیزائن میں تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں تاکہ کنٹرول کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے۔ چناب اور جہلم کی معاون نہروں پر بڑے ذخیرۂ آب کے ڈیموں کے منصوبے بھی ہیں، جو قدرتی بہاؤ کے منصوبوں سے کہیں آگے ہیں، اور تقریباً 60 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری سے ذخیرہ کرنے کی مدت کو 15 دن سے بڑھا کر 55 دن سے زیادہ کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔ ان منصوبوں سے بھارت تقریباً دو ماہ تک پانی کے قدرتی بہاؤ کو روک سکے گا، جو موسم بہار کی ربیع اور خزاں کی خریف فصلوں کے دوران پاکستان کی فصلوں کو تباہ کردے گا۔

‎اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ بھارت ہماچل پردیش کے لاہول–اسپتی خطے میں چناب اور بیاس کو ملانے والی سرنگ کے منصوبے پر بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس منصوبے میں 8.7 کلومیٹر طویل زیر زمین سرنگ اور اضافی پانی کو دریائے چندرا سے موڑنے کے لئےایک رکاوٹ شامل ہے—دریائے چندر ان بالائی معاون نہروں میں سے ایک ہے جو تندی کے مقام پر مل کر دریائے چناب بناتی ہیں—اور اس پانی کو موڑ کر مغرب کی طرف دریائے بیاس کے طاس میں منتقل کیا جائے گا، جو کہ ایک مشرقی دریا ہے اور مکمل طور پر بھارت کے لئے مختص ہے۔ اس بنیادی ڈھانچے کی لاگت کا تخمینہ 23,520 ملین بھارتی روپے ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچہ مؤثر طور پر پانی کو مغربی دریاؤں کے نظام سے باہر منتقل کر دیتا ہے، اور اس معاہدے کی شق کو نظرانداز کرتا ہے جو پاکستان کے لئے پانی کے بہاؤ کو برقرار رکھنے سے متعلق ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے میں موجود اس خامی سے فائدہ اٹھایا اور اسے کشن گنگا منصوبے میں مکمل طور پر استعمال کیا، جہاں اس نے دریا کا رخ موڑنے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ کرنے کی قابل ذکر گنجائش تعمیر کی جس نے پاکستان کے نیلم–جہلم ہائیڈرو پاور  پلانٹ تک پانی کے بہاؤ کو کم کردیا۔ بھارت کے اس منصوبے کو بھی پاکستان کی جانب سے کسی ردعمل کی خواہش کو جانچنے کے لئے استعمال کیا گیا، لیکن پاکستان کا ردعمل صرف کاغذات اور درخواستوں تک ہی محدود رہا۔ سلال ڈیم پر 2,680 ملین بھارتی روپے کی لاگت سے تلچھٹ موڑنے والی سرنگ بھارت کے اس کنٹرول کو مزید بڑھاتی ہے۔ یہ موڑ کشن گنگا منصوبے جیسی پرانی مثالوں کی طرح ہی ہے، اور پاکستان خاموش ہی بنا رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے ‎یہ منصوبے پرامن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہیں ہیں بلکہ پانی کی جنگ کے لئے ’’اسٹریٹجک ہتھیار‘‘ ہیں: یعنی تباہی مچانے کے لئے سیلابی ریلے چھوڑ دینا، خشک موسموں میں قحط پیدا کرنے کے لئے پانی روک دینا، اور مستقبل کے مذاکرات میں پانی کو سودے بازی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا۔ کشمیر کے آبی ذرائع، جو 2019ء سے براہ راست استعماری انتظام کے تحت ہیں، بھارت کو بالائی علاقوں سے—لفظی اور معنوی دونوں اعتبار سے—پاکستان کو زیر کرنے کے لئے کنٹرول کی پوزیشن فراہم کرتے ہیں، جو کہ زیریں جانب واقع ہے۔ بھارت اپنی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی تیزی سے اضافہ کررہا ہے۔ اگرچہ موجودہ بنیادی ڈھانچہ اسے پانی کو مکمل طور پر روکنے کی صلاحیت محدود کرتا ہے، لیکن بہرحال بھارت کے عزائم کی سمت واضح ہے: مجموعی منصوبے پانی کے بہاؤ کو زیادہ منظم کرنے کے قابل بنائیں گے، بارشوں کے موسم میں سیلاب چھوڑ دیں گے یا خشک سالی کے دوران پانی روک دیں گے۔ اور یہ ’’آبی جنگ‘‘ کی تیاری ہے— یعنی پانی کو مستقبل کی سودے بازی، پریشر ڈالنے اور محکومی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا۔ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دینے سے پاکستان میں پہلے ہی سیلاب آچکے ہیں، جبکہ ضرورت کے دنوں میں پانی کے بہاؤ کو روک دینے سے خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوتا رہا ہے۔

‎بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کرنے کا کوئی ارادہ نہیں؛ بلکہ وہ ایک سوچے سمجھے، خاموش طریقے سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت خود معاہدےمیں موجود ہر خامی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قیادت کے کھوکھلے بیانات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، اور مغربی دریاؤں کو غلامی کے آلات میں تبدیل کرتے ہوئے، ان پر  30 سے زیادہ منصوبے تعمیر کرچکا ہے۔ 2025ء میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے دانستہ طور پر اپنے ذخائر خالی کیے، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے دیہاتوں میں سیلاب آگیا۔ ہندو بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) حکومت کھلے عام دھمکی دیتی رہی ہے کہ جب چاہے پانی کا بہاؤ روک دے گی۔ یوں اس طرح بھارت کے یہ ڈیم انجینئرنگ کے منصوبے نہیں ہیں؛ یہ ہندوتوا کی نئی تلواریں ہیں۔

پاکستانی قیادت کی لاپرواہی

‎اسلام آباد کے نام نہاد لیڈران کا ردعمل محض کھوکھلے بیانات، پریس ریلیزوں اور انہی مغربی اداروں سے اپیلوں کے سوا کچھ نہیں جنہیں بھارت کھلے عام نظرانداز کرتا رہا ہے۔ اس عالمی برادری سے کی گئی ایسی اپیلوں کی کیا حیثیت ہے جس کا سرغنہ وہ امریکہ ہے، جو اس ہندو ریاست کا اولین اتحادی ہے؟ پاکستان کی وزارت خارجہ کا ترجمان ’’پانی کو ہتھیار بنانے‘‘، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور ’’سنگین نتائج‘‘ کی بات تو کرتا ہے، اور ایک یقینی ردعمل سے خبردار بھی کرتا ہے، لیکن وہ کوئی ٹھوس اقدام پیش نہیں کرتا۔

‎پاکستان کی قیادت نے شکایات درج کرانے کے فن کو عدالتی محرروں کی طرح کامل کرلیا ہے، جبکہ زندگی کی شہ رگ کو ذبح کیا جارہا ہے۔ پاکستانی قیادت بگلیہار ثالثی کا مقدمہ ہار گئی اور قانونی نوٹس بھی مسترد کردئیے گئے۔ پاکستان کے تمام ردعمل واشنگٹن اور عالمی بینک کو پیش کئے جانے والے لاحاصل اور بے سود سفارتی مراسلات تک ہی محدود ہیں۔ پاکستان نے اپنی بے عملی اور کمپرومائز کے باعث مقبوضہ کشمیر کو سرنڈر کردیا، اور اب وہ ان پانیوں کو بھی سرنڈر کرنے کی تیاری کررہے ہیں جن پر پاکستان کی زندگی کا دارومدار ہے۔ کشن گنگا دریا کا رخ موڑنے کا منصوبہ تو صرف آغاز ہے۔ بھارت 70–80 فیصد بہاؤ موڑنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے پاکستان ایک صحرا میں تبدیل ہوجائے گا۔ لہٰذا کشمیر محض ایک متنازع علاقہ نہیں؛ یہ امت کی زندگی کی شہ رگ ہے۔ اور مقبوضہ سرزمین پر تعمیر ہونے والا ہر ڈیم مسلمانوں کے خون کی چوری کے مترادف ہے۔

‎پاکستان کی موجودہ فوجی قیادت خالی خولی بیانات سے بڑھ کر کچھ نہیں کرے گی، اور بھارت یہ بات بخوبی جانتا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی اس قیادت کے مفادات امریکہ اور اس ’’ہارڈ اسٹیٹ‘‘ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جو واشنگٹن کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ یہ غداری اس وقت مکمل ہوگی جب لاہور میں نلکے خشک ہوجائیں گے، اور ملتان کے کھیت گرد سے ڈھکی، بنجر اور پھٹی ہوئی زمین میں تبدیل ہوجائیں گے۔ تب جا کر امت آخرکار سمجھ جائے گی کہ آزادی ایجنٹوں کو کرائے پر نہیں دی جاسکتی۔ لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ آج یہ موقع ان لوگوں کو جھپٹ لینا چاہیے جن کے پاس ’عقیدہ اور تلوار‘ ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ایک استعماری پھندا تھا جسے غدار ہاتھوں نے کس دیا؛ ڈیم اس گرہ کو مزید کَس رہے ہیں، درخواستیں ناکام ہوچکی ہیں، اور ایجنٹوں کو ہٹانا ہی ہوگا۔

‎اے پاکستان کے مسلمانوں اور اس کی مسلح افواج !

تمہارے حکمرانوں نے ان دریاؤں کو بھی سرنڈر کردیا ہے جو کہ تمہاری اولادوں کی روزی کا ذریعہ ہیں۔ ڈیم بڑھتے جا رہے ہیں اور پھندا تنگ ہورہا ہے۔ لہٰذا اپنی امیدیں ان حکمرانوں کی بے سود درخواستوں یا استعماری ثالثوں سے وابستہ نہ کرو۔ وہ تو محض وقت خرید رہے ہیں تا کہ دشمن کو تم پر غلبہ حاصل ہو جائے۔ وہ حکمران تمہیں الجھائے رکھتے ہیں جبکہ دشمن ہماری زندگی کی شہ رگیں کاٹ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر کے دباؤ میں آ کر ان حکمرانوں نے مئی 2025ء میں جنگ بندی کا حکم دے دیا، عین اس وقت جب پاکستانی فضائیہ فضائی برتری حاصل کرچکی تھی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی حتمی ممکن ہوگئی تھی۔

‎کیا 1952ء کے آرمی ایکٹ میں آرٹیکل 24  شامل نہیں ہے، جو فوجی جرائم سے متعلق ہے اور یہ مقرر کرتا ہے کہ ’’براہ راست یا بالواسطہ دشمن کی مدد کرنا یا اسے سہولت فراہم کرنا‘‘—ایسے جرائم ہیں جن کی سزا موت ہے؟

‎اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور اس کے دین کی طرف لوٹ آؤ۔ ان ایجنٹوں کو ہٹا دو، اور مسلمانوں کی ڈھال—خلافت—قائم کرو، جو ہمیں متحد کرے گی، ہماری طاقت کو یکجا کرے گی، ہمارے پانیوں کی حفاظت کرے گی، کشمیر کو آزاد کرائے گی اور امت کی عزت و وقار کو بحال کرے گی۔ بے شک دریا ہماری زندگی کی شہ رگ ہیں، لیکن ہمارا ایمان ہماری حقیقی طاقت ہے۔ لہٰذا  یہ لازم ہے کہ خلافت کی اس پکار کو دریائے سندھ سے زیادہ طاقتور ہوکر بہنے دو، جو غداری کو اکھاڑ پھینکے اور فتح کے کھیتوں کو سیراب کر دے۔ اور عمل کرنے کا وقت ابھی ہے۔ اور فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے۔ تب اسلام اور مسلمانوں کو عزت ملے گی، اور کفر اور کفار ذلیل ورسوا ہو جائیں گے۔

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا،

﴿وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ﴾

’’اور اس دن مومن خوش ہوں گے * اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے فتح عطا کرتا ہے، اور وہ زبردست، نہایت رحم کرنے والا ہے‘‘

[سورۃ الروم؛ 30: 4-5]

https://alwaie.org/archives/article/20571

Last modified onپیر, 23 نومبر 2026 23:40

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک